شوبی نامہ

شعیب سعید شوبی کی کچھ یادیں کچھ باتیں

  • سرورق
  • Help for Writing Urdu
  • Urdu Fonts
  • میرے بارے میں

26

Jun

قرآن سے رشتہ توڑ دیا!

مصنف: شوبی  موضوع: شعر و شاعری

یہ دور ہے افراتفری کا
اور وقت ہے نفسانفسی کا

کچھ ہوش نہیں انسانوں کو
خطرہ ہے سب کی جانوں کو

دھارے سب اُلٹے بہتے ہیں
انسان پریشان رہتے ہیں

اِک خوف سا سب پہ چھایا ہے
چہرہ چہرہ مُرجھایا ہے

جانے کب وہ وقت آئے گا؟
ابن ِ آدم  مسکرائے گا!

یہ سوچ لگی سی رہتی ہے
اور دل کو اذیت دیتی ہے

کیوں دنیا میں اندھیرا ہے؟
کیوں ظلم نے سب کو گھیرا ہے؟

آواز یہ دل سے آتی ہے
اور راز مجھے بتلاتی ہے

دین ہم نے اپنا چھوڑ دیا
قرآن سے رشتہ توڑ دیا!

قرآن سے رشتہ توڑ دیا!

9 تبصرے

20

Feb

تضاد

مصنف: شوبی  موضوع: شعر و شاعری

سگنل پر جب گاڑی روکی

ننھے روفی نے پوچھا

ابو! ۔۔۔۔آخر ایسا کیوں ہے؟

بازو والی لمبی کار میں دو بیٹھے ہیں

اور اپنی سوزوکی پِک اَپ میں

ہم ہیں بارہ لوگ

بیٹا! ۔۔۔۔ تم کو کیا سمجھاؤں

جب تم میرے اتنے ہوگے

فرق سمجھ میں آجائے گا!

سوزوکی پِک اَپ

(محسن بھوپالی)

************

7 تبصرے

4

Feb

چہرہ میرا تھا، نگاہیں اُس کی

مصنف: شوبی  موضوع: شعر و شاعری

وائٹل سائنز کے اولین البم ’’دل دل پاکستان‘‘ کا یہ گانا بچپن میں جب سمجھ بھی نہیں آتا تھا ، پھر بھی مجھے بہت اچھا لگتا تھا۔ آج بھی جب یہ گانا سنتا ہوں تواچھا لگتا ہے۔ اس گانے کی شاعری ، میوزک اور جنید جمشید کی آواز نے اس گانے کو میری نظر میں ’’سدا بہار‘‘ بنا دیا ہے۔ وائٹل سائنز کے زیادہ ترگانے شعیب منصور لکھا کرتے تھے۔ چنانچہ پہلے پہل اس گانے کی شاعری کو بھی میں شعیب منصور کے کھاتے میں ڈال دیا کرتا تھا۔ مگر جب پروین شاکر کا مجموعہ کلام ’’خوشبو‘‘ پڑھنے کا اتفاق ہوا تو اصل شاعر کا پتا چلا۔ گانے میں غزل کے چار اشعار ہی شامل ہیں۔ مگر پروین شاکر کی یہ پوری غزل لاجواب ہے ۔

یہ گانا ایم پی تھری فارمیٹ میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو تو وائٹل سائنز نے نہیں بنوائی تھی، تاہم یوٹیوب پر وائٹل سائنز کے مداحوں نے فوٹو سلائیڈ شو کی صورت اس گانے کو اپلوڈ کر رکھا ہے۔ آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔ آخر میں پروین شاکر کی مذکورہ غزل بھی ان کے مجموعے سے مکمل نقل کیے دے رہا ہوں۔ اُمید ہے کہ آپ کو بھی پسند آئے گی!



چہرہ میرا تھا، نگاہیں اُس کی
خامشی میں بھی وہ باتیں اُس کی

میرے چہرے پہ غزل لکھتی گئیں
شعر کہتی ہُوئی آنکھیں اُس کی

شوخ لمحوں کا پتہ دینے لگیں
تیز ہوتی ہُوئی سانسیں اُس کی

ایسے موسم بھی گزارے ہم نے
صبحیں جب اپنی تھیں، شامیں اُس کی

دھیان میں اُس کے یہ عالم تھا کبھی
آنکھ مہتاب کی، یادیں اُس کی

رنگ جوئندہ وہ، آئے تو سہی!
پُھول تو پُھول ہیں، شاخیں اُس کی

فیصلہ موج ِ ہَوا نے لکھّا!
آندھیاں میری، بہاریں اُس کی

خود پہ بھی کھلتی نہ ہو جس کی نظر
جانتا کون زبانیں اُس کی

نیند اس سوچ سے ٹوٹی اکثر
کس طرح کٹتی ہیں راتیں اُس کی

دُور رہ کر بھی سدا رہتی ہیں
مُجھ کو تھامے ہُوئے باہیں اُس کی

**********

3 تبصرے

19

Jan

پورا دُکھ او ر آدھا چاند!

مصنف: شوبی  موضوع: شعر و شاعری

 چاند

پورا دُکھ او ر آدھا چاند!
ہجر کی شب اور ایسا چاند!

دن میں وحشت بہل گئی تھی
رات ہوئی اور نکلا چاند

کس مقتل سے گزرا ہوگا
اِتنا سہما سہما چاند

یادوں کی آباد گلی میں
گھوم رہا ہے تنہا چاند

میری کروٹ پر جاگ اُٹھے
نیند کا کتنا کچا چاند

میرے منہ کو کس حیرت سے
دیکھ رہا ہے بھولا چاند

اِتنے گھنے بادل کے پیچھے
کتنا تنہا ہوگا چاند

آنسو روکے نور نہائے
دل دریا ، تن صحرا چاند

اِتنے روشن چہرے پر بھی
سورج کا ہے سایا چاند

جب پانی میں چہرا دیکھا
تو نے کس کو سوچا چاند

برگد کی ایک شاخ ہٹا کر
جانے کس کو جھانکا چاند

بادل کے ریشم جھولے میں
بھور سمے تک سویا چاند

رات کے شانوں پر سر رکھے
دیکھ رہا ہے سپنا چاند

سوکھے پتّوں کے جھرمٹ پر
شبنم تھی یا ننّھا چاند

ہاتھ ہلا کر رخصت ہوگا
اُس کی صورت ہجر کا چاند

صحرا صحرا بھٹک رہا ہے
اپنے عشق میں سچّا چاند

رات کے شاید ایک بجے ہیں
سوتا ہوگا میرا چاند

(خوشبو۔۔۔۔پروین شاکر)

4 تبصرے

12

Dec

زندگی سے ڈرتے ہو!

مصنف: شوبی  موضوع: شعر و شاعری

 زندگی سے ڈرتے ہو!

زندگی سے ڈرتے ہو؟ زندگی تو تم بھی ہو

زندگی تو ہم بھی ہیں

آدمی سے ڈرتے ہو؟ آدمی تو تم بھی ہو

آدمی تو ہم بھی ہیں

آدمی زباں بھی ہے، آدمی بیاں بھی ہے

اس سے تم نہیں ڈرتے

حرف اور معنی کے رشتہ ہائے آھن سے آدمی

ہے وابستہ

آدمی کے دامن سے زندگی ہے وابستہ ، اس

سے تم نہیں ڈرتے!

جو ابھی نہیں آئی، اس گھڑی سے ڈرتے ہو

اُس گھڑی کی آمد کی آگہی سے ڈرتے ہو

پہلے بھی تو گزرے ہیں، دور نارسائی کے

بے ریا خدائی کے

پھر بھی یہ سمجھتے ہو، ہیچ آرزومندی

یہ شب ِ زباں بندی، ہے وہ خداوندی

تم مگر یہ کیا جانو

لب اگر نہیں ہلتے، ہاتھ جاگ اُٹھتے ہیں

ہاتھ جاگ اُٹھتے ہیں، راہ کا نشاں بن کر

نور کی زباں بن کر

ہاتھ بول اُٹھتے ہیں، صبح کی اذاں بن کر

روشنی سے ڈرتے ہو

روشنی تو تم بھی ہو، روشنی تو ہم بھی ہیں

شہر کی فصیلوں پر، دیو کا جو سایہ تھا، پاک

ہو گیا آخر

اژدھام ِ انساں سے فرد کی نوا آئی، ذات کی

صدا آئی

راہ ِ شوق میں جیسے راہرو کا خوں لپکے، اک نیا

جنوں لپکے

تم ابھی سے ڈرتے ہو!

ہاں ابھی تو تم بھی ہو، ہاں ابھی تو ہم بھی ہیں

تم ابھی سے ڈرتے ہو!

( ن ۔ م ۔ راشد کے کلام سے)

2 تبصرے

17

Nov

میرے پیار کے جذبے پر۔۔۔

مصنف: شوبی  موضوع: شعر و شاعری

اپنی غزل فلیش کے قالب میں پیش کر رہا ہوں۔ صرف فلیش پر نہیں غزل پر بھی اپنی رائے سے نوازیے ۔ شکریہ!

3 تبصرے

3

Jul

علاج بالغذا

مصنف: شوبی  موضوع: شعر و شاعری

(یہ نظم آج سے پچاس سال قبل راندھیر (بھارت) کے ایک حکیم صاحب نے کہی تھی ، جو شاعر بھی تھے)

جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے
وہاں تک چاہیے بچنا   دوا  سے

اگر خوں  کم  بنے،   بلغم  زیادہ
تو کھا گاجر، چنے ، شلغم زیادہ

جگر کے بل پہ ہے انسان  جیتا
اگر ضعف جگر  ہے کھا  پپیتا

جگر میں ہو اگر گرمی کا احساس
مربّہ    آملہ     کھا    یا       انناس

 اگر  ہوتی  ہے  معدہ  میں   گرانی
تو  پی لی سونف یا ادرک کا پانی

 تھکن سے ہوں اگر عضلات ڈھیلے
تو فوراََ دودھ  گرما  گرم   پی   لے

 جو دکھتا ہو  گلا  نزلے  کے  مارے
تو کر  نمکین  پانی   کے     غرارے

 اگر ہو درد سے دانتوں کے  بے  کل
تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مَل

 جو طاقت میں کمی ہوتی ہو  محسوس
تو مصری  کی   ڈلی  ملتان   کی   چوس

 شفا چاہیے اگر کھانسی  سے   جلدی
تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی  ہلدی

اگر   کانوں   میں    تکلیف   ہووے
تو سرسوں کا تیل پھائے سے نچوڑے

 اگر آنکھوں میں  پڑ  جاتے  ہوں  جالے
تو دَ  کھنی مرچ گھی کے ساتھ کھا  لے

 تپ دق سے اگر چاہیے رہائی
بدل پانی کے گّنا چوس  بھائی

 دمہ میں یہ غذا بے  شک ہے اچھی
کھٹائی چھوڑ کھا دریا  کی مچھلی

 اگر تجھ کو لگے جاڑے میں سردی
تو  استعمال  کر  انڈے  کی   زردی

 جو بد ہضمی میں تو چاہے  افاقہ
تو دو اِک وقت کا کر لے تو فاقہ

2 تبصرے

1

Jul

غزل

مصنف: شوبی  موضوع: شعر و شاعری

جس گھڑی تیری یادوں کا سماں ہوتا ہے
پھر میسر ہمیں آرام کہاں ہوتا ہے؟

حوصلہ مجھ میں نہیں تجھ کو بھلا دینے کا
کام صدیوں کا ہے ، لمحوں میں کہاں ہوتا ہے؟

ہر گھڑی ایک نیا درد اُٹھاتے جاؤ
تب کہیں جا کے پیار جواں ہوتا ہے

ہنس کے تپتے ہوئے صحرا سے گزر جاتے ہیں
اُن کا چہرہ جو آنکھوں میں بسا ہوتا ہے

دل میں ہے تو سیپ میں موتی کی طرح
اس حقیقت پر بھی خوابوں کا گماں ہوتا ہے

جو سمجھتے نہیں عشق کا مطلب بھی شامی!ؔ
پیار مل جائے انھیں ایسا کہاں ہوتا ہے؟

شاعر: اشرف علی شامی

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا

9

Apr

کرب

مصنف: شوبی  موضوع: شعر و شاعری

ابھی کچھ دیر باقی ہے بہار کے بیت جانے میں
گلوں کے روٹھ جانے میں ، غمگین راتیں آنے میں
خزاں کے زمانے میں ابھی کچھ دیر باقی ہے
میں تم کو بھول جاؤں گا، نہ تم کو یاد آؤں گا
میں تم سے دور رہ کر بھی تمھیں جی کر دکھاؤں گا
تمھیں معلوم ہے کہ یہ سب میں کر نہ پاؤں گا
کہ تم کو بھول کر جینے میں ابھی کچھ دیر باقی ہے

شاعر: اشرف علی شامی

ایک تبصرہ ہوا ہے

1

Sep

میرا پہلا بلاگ

مصنف: شوبی  موضوع: شعر و شاعری

آج سے میں اپنا پہلا بلاگ شروع کر رہا ہوں۔ بلاگنگ کی ابتدا اپنی ایک دعا سے کرنا چاہتا ہوں۔ یہ دعا میں نے ایک نظم کی صورت میں لکھی تھی۔ ملاحظہ کریں

ایک دُعا
( نظم کی صورت میں)

کعبۃ اللہ

اے اُس حجاز ِ مقدّس کے مالک
ارض و سما کا تو تنہا ہے مالک

تیرے ہی قبضے میں ہے جان میری
تیرے ہی دم سے ہے پہچان میری

کرتا ہے تو ہی مری پا سبانی
ہےتیرے کرم پہ مری زندگانی

سارے جہاں کا ہی معمار ہے تو
اسی واسطے یاں کا سردار ہے تو

تری ذات سارے جہاں میں ہے یکتا
تو ہی یاں بھروسے کے قابل ہے لگتا

ہر اِک کام کو تو ہمارے، سنوارے
تری ذات ہی ہے دلوں میں ہمارے

سارے جہاں کا ہی فرمانروا تو
مرے ہر ارادے سے واقف خدا تو

مجھے ہے ترے سامنے یہ ندامت
کہ کرتا نہیں ہوں میں تیری عبادت

گو کہ خدا! میں ابھی نوجواں ہوں
نمازی کہاں؟ نیک بندہ کہاں ہوں؟

میری ہے سب کی طرح یہ خواہش
محبت پہ حسرت پہ مبنی خواہش

گھر کی طرف اپنے مجھ کو بُلا تو
مدینے کی جانب مجھے بھی چلا تو

روضہ نبی کو بھی دیکھوں میں کاش!
اپنے گناہوں پہ روؤں میں کاش!

مجھے نیک بندوں میں شامل خدا کر
مرے دل میں توحید کامل خدا کر
٭۔ ۔ ۔ ٭

15 تبصرے

تلاش

موضوعات

  • اسلام (11)
  • ایڈوبی فلیش (5)
  • دلچسپ گیمز (7)
  • سیاسیات (2)
  • شعر و شاعری (10)
  • شوبی کی باتیں (27)
  • طنزومزاح (10)
  • متفرق (11)
  • مفید ویب سائٹس (2)

محفوظات

  • December 2009 (1)
  • November 2009 (1)
  • October 2009 (1)
  • September 2009 (2)
  • August 2009 (2)
  • July 2009 (1)
  • June 2009 (2)
  • May 2009 (2)
  • March 2009 (8)
  • February 2009 (5)
  • January 2009 (2)
  • December 2008 (5)
  • November 2008 (10)
  • October 2008 (1)
  • September 2008 (2)
  • August 2008 (1)
  • July 2008 (3)
  • June 2008 (1)
  • May 2008 (1)
  • April 2008 (3)
  • March 2008 (1)
  • January 2008 (6)
  • December 2007 (4)
  • November 2007 (2)
  • October 2007 (3)
  • September 2007 (14)

روابط

  • اردو سیارہ
  • اردو مجلس
  • اردو محفل
  • اردو ٹیک وینس
  • اُردو زبان میں فلیش سیکھئے!
  • جعفر کا حال دل
  • صریرِ خامۂ وارث
  • فرحان دانش
  • فرحت کیانی
  • قدیر احمد
  • ماوراء
  • محب علوی
  • مفت اردو بلاگ بنائیے!
  • کمپیوٹر پر اردو کی ترویج

شوبي ميگزين

علوی نستعلیق فونٹ ڈاؤن لوڈ کریں

صفحات

  • Help for Writing Urdu
  • میرے بارے میں
  • Urdu Fonts

میٹا

  • Login
  • تحریروں کا فیڈ
  • تبصروں کا فیڈ
March 2010
M T W T F S S
« Dec    
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  

حالیہ تحاریر

  • نیا سال 2010 مبارک ہو!
  • لا ثانیہ کے بکرے
  • ماما دے (رحیم شاہ)
  • عید مبارک!
  • کمزوروں کا تحفظ
  • تمام عالم ِ اسلام کو رمضان مبارک ہو!
  • اے پاکستانی! سوچ ذرا
  • اندازے
  • قرآن سے رشتہ توڑ دیا!
  • ناول ۔ عبداللہ

حالیہ تبصرے

  • فلیش میں اُردو متن لکھنے کا … میںشوبی
  • فلیش میں اُردو متن لکھنے کا … میںkmazizi
  • فلیش میں اُردو متن لکھنے کا … میںkmazizi
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںطارق راحیل
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںافتخار اجمل بھوپال
  • چار زبردست و یب سائٹس میںIbrahim Madni
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںاسماء پيرس
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںمحمداسد
  • لا ثانیہ کے بکرے میںشوبی
  • لا ثانیہ کے بکرے میںarifkarim
© 2007-2009 شوبی نامہ
Theme By Wired Studios, courtesy of Corvette Garage، Urdu localization by Qadeer Ahmed Rana
Valid XHTML | Valid CSS 3.0
By Word Press