شوبی نامہ

شعیب سعید شوبی کی کچھ یادیں کچھ باتیں

  • سرورق
  • Help for Writing Urdu
  • Urdu Fonts
  • میرے بارے میں

9

Nov

کلرڈ

مصنف: شوبی  موضوع: سیاسیات

کیا ڈاکٹر لوتھر کنگ نے کبھی سوچا ہو گا کہ ان کے خواب کو (کہ امریکہ میں گوروں اور کالوں میں تفریق ختم ہوجائے) کو اتنی جلدی تعبیر بھی مل جائے گی کہ امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں واقع سفید گھر میں ایک کالا شخص سکونت اختیار کرے گا؟

اب جب کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں اور باراک حسین اوباما امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر بننے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں تو مجھے بار بار جنگ اخبار میں چھپنے والی وہ آزاد نظم یاد آرہی ہے جو دو سال قبل جنگ اخبار میں شائع ہوئی تھی۔ جو مجھے اس قدر پسند آئی تھی کہ میں نے اُسے اپنی ڈائری میں نقل کر لیا تھا۔ حسن اتفاق سے وہ ڈائری ابھی تک محفوظ ہے۔ میں چاہوں گا کہ اس نظم کو آپ بھی ملاحظہ فرمائیں کہ آج اس نظم کو پڑھ کر عبرت پکڑنے کی ضرورت جتنی آج ہے اتنی شاید پہلے نہ تھی۔

اس نظم کا عنوان تو آپ اس پوسٹ کے عنوان میں پڑھ ہی چکے ہیں ۔ اس نظم کے بارے میں جنگ اخبار میں لکھا تھا کہ ’’یہ نظم ایک افریقی بچے کی تخلیق ہے، جسے ۲۰۰۵ عیسوی کی بہترین نظم کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔” مگر انٹرنیٹ پر سرچنگ کے دوران اس نظم کے کئی خالق نظر آئے۔ بہرحال اگر آپ میں سے کوئی اس نظم کے اصل خالق کا نام جانتا ہے تو ضرور بتائے۔ وہ نظم اور اس کا ترجمہ جو جنگ اخبار میں شائع ہوا تھا، پیش خدمت ہے:

 color.gif

Colored

 When I born, I Black…
When I grow up, I Black…
When I go in Sun, I Black…
When I scared, I Black..
When I sick, I Black..
And when I die,I still black…

 And you White fellow..
When you born, you pink..
When you grow up, you White…
When you go in Sun, you Red..
When you cold, you blue…
When you scared, you yellow..
When you sick, you Green…
And when you die, you Gray… And you call me colored???

  کلرڈ

 جب میں پیدا ہوا تو، کالا۔۔۔
جب میں پروان چڑھا تو، کالا۔۔۔
جب سورج میں جھلسا تو، کالا۔۔۔
جب ڈرا سہما تو، کالا۔۔۔
جب بیمار پڑا تو، کالا۔۔۔
اور جب مرا، تب بھی کالا۔۔۔

 اور تم اے سفید فام۔۔۔
جب پیدا ہوئے تو گلابی۔۔۔
پروان چڑھے تو سفید۔۔۔
سورج میں نکلے تو لال۔۔۔
ٹھنڈے پڑے تو نیلے۔۔۔
ڈرے سہمے تو پیلے۔۔۔
بیمار ہوئے تو ہرے۔۔۔
اور مرے تو سرمئی۔۔۔پھر بھی تم مجھے کہتے ہو’’کلرڈ؟‘‘

 *******************

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا

1

Sep

جناح سے قائدِاعظم

مصنف: شوبی  موضوع: سیاسیات

محمد علی جناح کی سیاسی شخصیت ایک تاریخی معمہ ہے۔ ایک ایسا شخص جو اپنے طرز زندگی اور انداز فکر میں عام مسلمانوں سے کوئی نسبت نہیں رکھتا تھا۔ ۔ ۔ جناح سے قائد اعظم کیسے بن گیا؟


قائدِ اعظم محمد علی جناح

اس معمے کا حل ڈھونڈنا ہو تو دو حقائق پر نظر رکھنی چاہئے۔محمد علی جناح کا خلوص اور دیانت اور ان کے ہم عصر مسلمان لیڈروں میں عین انہی صفات کا فقدان!۔ ۔ ۔ مسلمان رؤسا اور عمائدین میں ایسے بزرگوں کی کمی نہیں تھی جنہیں انگریز سرکار کی بارگاہ میں قرب حقیقی حاصل تھا اور جن کی بات کو وائسرائے ہند بھی سن سکتا تھا۔ ایسے لوگ بھی بہت تھے جو اپنی خطیبانہ ولولہ انگیزی سے بڑے بڑے اجتماعات کو مسحور کرسکتے تھے۔ان کے لیے نوجوانوں کو جوش دلا کر حکومت کی مسلح فوجوں کے سامنے سینہ سپر کر دینا بائیں ہاتھ کا کرتب تھا۔
مگر پھر محمد علی جناح ہی کو سالارِ قوم کیوں چنا گیا؟۔ ۔ ۔ دراصل یہ سب لوگ موجود تھے مگر مسلمانوں کو ایک مخلص اور بے غرض رہنما کی تلاش تھی۔ان کی آنکھیں کسی ایسے شخص کو ڈھونڈ رہی تھیں جو ان کے قومی مفاد کواپنے ذاتی مقاصد پر قربان نہ کرے اور جو کسی صورت ، کسی قیمت پر خریدا نہ جاسکے۔ انھوں نے اوروں کو بھی دیکھا اور جناح کو بھی اور پھر انہی کو اپنا رہنما چن لیا۔


٭۔ ۔ ۔ ٭

ہندوستان کے لیڈروں سے بات کرنے اور سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے سر اسٹیفورڈ کرپس ہندوستان آیا۔ الہ آباد میں مسلم لیگ کا اجلاس ہوا۔کوئی ایک لاکھ افراد کے مجمع میں چوہدری خلیق الزماں قرادداد پیش کرتے ہیں کہ کرپس سے مذاکرات کے لیے صدر مسلم لیگ یعنی قائد اعظم کو پورے اختیارات دیے جائیں۔اتنے میں ایک باریک سی آواز آتی ہے۔
’’یہ نہیں ہوسکتا!‘‘
یہ حسرت موہانی ہیں جو اپنی مہین آواز میں مزید کہتے ہیں۔
’’قائد اعظم بادشاہ نہیں ہیں۔ڈکٹیٹر نہیں ہیں کہ انہیں سارے اختیارات دے دیے جائیں۔ یہ قرارداد پاس نہیں ہوسکتی۔ ۔ ۔ ‘‘
مولانا حسرت کا یہ کہنا تھا کہ مجمع نے ہلڑ مچانا شروع کردیا۔
’’مولانا بیٹھ جاؤ! ہم نہیں سنتے۔قائداعظم کو پورے اختیارات دیے جائیں! قائد اعظم زندہ باد!‘‘
ادھر مولانا حسرت اور ادھر ایک لاکھ کا مجمع۔ ۔ ۔ دونوں اپنی اپنی جگہ جمے ہوئے ہیں ۔شور ہے کہ بڑھتا چلا جارہا ہے۔
قائد اعظم سلک کی نہایت عمدہ سلی ہوئی شیروانی پہنے، مونیکل گلاس لگائے ،کرسی صدارت میں بیٹھے، کچھ پڑھنے میں مصروف ہیں۔ شور بڑھتا ہے تو وہ گردن کو خفیف سا جھٹکا دیتے ہیں ،مونیکل نیچے آکر لٹک جاتا ہے۔وقار سے چلتے ہوئے وہ مائیک تک آتے ہیں اور کہتے ہیں۔
’’Order! Order!‘‘
بس ۔ ۔ ۔ اتنا سنتے ہی خاموشی چھا جاتی ہے۔مجمع کو جیسے سانپ سونگھ گیا۔ اس کے بعد قائد اعظم فرماتے ہیں۔
’’مسلم لیگ ایک جمہوری ادارہ ہے۔آپ کو مولانا کا کہا سننا پڑے گا۔ہر شخص کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے۔‘‘
لیجئے صاحب ۔ ۔ ۔ تقریر ہوتی ہے۔مولانا اپنی بات کہتے ہیں۔پھر ووٹ لیے جاتے ہیں۔سارے ووٹ قرارداد کے حق میں آتے ہیں۔صرف مولانا کا واحد ووٹ مخالفت میں آتا ہے۔جلسے کے بعد مولانا باہر آتے ہیں۔چند لوگ ان کے پاس کھڑے ہیں،کوئی کہتا ہے۔
’’مولانا ! آپ نے خوامخواہ مخالفت کی۔ کیا فائدہ ہوا؟۔ ۔ ۔ ‘‘
اور لوگ بھی نقطہ چینی کرتے ہیں۔مولانا برہم ہو جاتے ہیں اور غصے میں کہتے ہیں۔
’’آپ بچے ہیں ، آپ سیاست کیا جانیں؟ میں نے آج ثابت کر دیا کہ جناح ڈکٹیٹر نہیں ہے۔ خود اپنی مخالفت میں تقریر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ پوری پبلک اس کے ساتھ ہے۔اب کرپس کو پتا چل جائے گا کہ مسلم لیگ ایک جمہوری ادارہ ہے اور جناح مسلمانوں کا متفقہ ترجمان ہے۔‘‘
کیسے عظیم لوگ تھے ، کیسی دور کی کوڑی لاتے تھے۔ان کی اپنی ذات غیر اہم اور قوم اہم تھی۔یہ تھے تدبّر کے اصول اور جمہوریت کی پاسداری۔ ۔ ۔


٭۔ ۔ ۔ ٭

گاندھی جی سورت (علاقے کا نام ہے)گئے تو ٹرین کے تھرڈ کلاس میں بیٹھے مگر پورا ڈبّہ خالی ہے ، کوئی دوسرا گھس نہیں سکتا ۔گدّے لگا کر اسے فرسٹ کلاس کردیا گیا۔ واہ۔ ۔ ۔ واہ۔ ۔ ۔

اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا
لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں

۔ ۔ ۔ اس کے بعد مسٹر جناح سورت گئے۔ایک مسلم لیگی نے چپکے سے ان سے کہا۔’’سر اگر آپ بھی تھرڈ کلاس میں سفر کریں تو بہت Popularہونگے۔گاندھی جی بھی تھرڈ میں گئے ہیں۔‘‘
مسٹر جناح مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں۔’’مگر مسٹر گاندھی کے لیے تھرڈ کلاس کے سب مسافروں کے ٹکٹ خریدے جاتے ہیں اور روپیہ کسی اور کی جیب سے آتا ہے۔تھرڈ بھی فرسٹ بن جاتا ہے۔مگر میں اپنا ٹکٹ خود اپنی کمائی سے خریدتا ہوں!‘‘

٭۔ ۔ ۔ ٭

یہ میرٹھ ہے۔قائد اعظم کا جلوس جارہا ہے۔وہ دیکھئے!ایک غریب آدمی تہمد باندھے آگے آکر چلّاتا ہے۔
’’روکو!۔ ۔ ۔ روکو!۔ ۔ ۔ ذرا گاڑی روکو، ڈلیور بھیا !‘‘
گاڑی رکتی ہے تو قائد اعظم سے کہتا ہے۔’ ’ حجور ، میری چھوٹی سی چائے کی دکان ہے۔حجور ایک پیالی چائے پی لیں۔فس کلاس بنائی ہے۔بڑی مہربانی ہوگی!‘‘
قائد اعظم مسکراتے ہیں۔دو گھونٹ چائے پیتے ہیں، تب آگے بڑھتے ہیں۔ ۔ ۔ یہ تھے عوامی لیڈر۔


٭۔ ۔ ۔ ٭

جن دنوں قائد اعظم وکالت کے پیشے سے وابستہ تھے، لوگ انھیں دیکھنے اور ان کی چاندی کی طرح کھنکتی ہوئی آواز سننے کی تمنا کرتے تھے۔چونکہ نوجوان اور ہینڈسَم تھے،اسلئے حسین لڑکیاں بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے ہائی کورٹ پہنچ جاتی تھیں۔ایک دفعہ لڑکیوں کا ایک گروہ ان کے دلائل سننے اور آواز سے محظوظ ہونے ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ ایک لڑکی جو اپنے آپ کو بڑا تیز طرّار سمجھتی تھی۔خوش ہو کر بولی۔
’’آپ واقعی خوب بولتے ہیں مگر آپ کی مونچھیں بڑی نمایاں ہیں۔ انھیں منڈا لیجئے!‘‘
مسٹر جناح نے فوراً جواب دیا۔’’میڈم شکریا! مگر آپ کا ان مونچھوں سے کبھی رابطہ نہیں ہوگا!‘‘
یہ سن کر وہ لڑکی جھینپ کر رہ گئی اور بڑے قہقہے لگے۔


٭۔ ۔ ۔ ٭

’’قائد اعظم ‘‘ہر وقت ہمہ تن مسلمانوں کے سیاسی مسائل کے حل اور قومی مستقبل کی تعمیر میں مصروف رہتے تھے۔ البتہ ’’مسٹر جناح‘‘کی دلچسپیاں اس سے زیادہ وسیع تھیں ۔حتیٰ کہ ان کی طبیعت ظرافت سے بھی خالی نہ تھی۔ ایک دفعہ ممتاز حسن کو ایک واقعہ سناتے ہوئے کہنے لگے۔
’’ایک دفعہ میں ایک فرانسیسی کسٹم افسر کے سامنے اپنے اسباب کی تفصیل پیش کر رہا تھا۔اس میں کچھ سگریٹوں کے ڈبے تھے۔افسر نے کہا کہ ان سگریٹوں پر آپ کو ٹیکس دینا ہوگا ۔ساتھ ہی اس نے ایک معقول رقم بھی بتا دی، جو سگریٹ کی قیمت سے کچھ کم نہ تھی۔ میں نے بہت کہا کہ یہ سگریٹ خود میرے پینے کے ہیں، مگر وہ نہ مانا۔اس پر میں نے دیکھتے ہی دیکھتے سگریٹ کے ڈبے اس کے ہاتھ سے لے کر جنگلے کے باہر پھینک دیے اور کہا کہ اب میرے پاس نہ تو سگریٹ ہیں اور نہ ہی مجھ سے کوئی ڈیوٹی وصول کی جاسکتی ہے۔اگر آپ کو شوق ہے تو یہ ڈبے خود اُٹھا لائیے اور سگریٹ پی جائیے۔‘‘
ظاہر ہے کسٹم افسر حیران رہ گیا ہوگا۔پھر جتنی بحث اس نے کی ہوگی وہ بھی بے سود نکلی۔خدا جانے اس نے وہ سگریٹ اُٹھائے یا نہیں۔

٭۔ ۔ ۔ ٭

ان کے خلوص اور اُصول پرستی کی مثال مشکل سے ہی ملے گی۔جو دیانت اور روحانی بلندی وہ اپنے ساتھ لائے تھے، وہ صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتی۔تقسیم سے پہلے جب مختلف فرقوں اور گروہوں کی شر پسند اور فسادانہ سرگرمیوں کی خبریں آنے لگیں، تو کچھ لوگوں نے جاکر قائد اعظم کی خدمت میں عرض کی کہ مسلمانوں کو بھی ان کے مخالفین کی طرح ہتھیاروں اور گولہ بارود سے مسلح رہنا چاہئے۔اس سلسلے میں آپ کچھ اقدام کریں۔
قائد اعظم یہ سن کر بہت برہم ہوئے اور کہنے لگے۔’’کیا تم لوگ مجھے منافق سمجھتے ہو کہ ایک طرف تو صلح کی اپیل پر دستخط کروں اور دوسری طرف تمہارے لیے ہتھیاروں کا بندوبست کروں۔میں ہرگز کسی ایسی تحریک کی حمایت نہیں کر سکتا، خواہ وہ مسلمانوں کی طرف سے ہو، خواہ غیر مسلموں کی طرف سے۔‘‘


٭۔ ۔ ۔ ٭

حرفِ آخر
مندرجہ بالا واقعات جو کہ میں نے ’’روزنامہ جنگ‘‘ اور ’’اُردو ڈائجسٹ‘‘ سے منتخب کیے ہیں، قائد اعظم کی سیرت پر روشنی ڈالنے کے لیے کافی ہیں۔اُمید ہے آپ بھی ان کے مطالعے سے اتنا ہی متاثر ہونگے جتنا کہ میں ہوا ہوں۔کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ہمارے قائد اعظم لاکھوں بلکہ کروڑوں میں ایک تھے؟۔ ۔ ۔ سچ تو یہ ہے کہ اگر مسلمانوں کو قائد اعظم جیسا رہنما نصیب نہ ہوتا تو شاید آج ہم پاکستان کی آزاد فضاؤں میں سانس نہ لے رہے ہوتے!


٭۔ ۔ ۔ ٭

ایک تبصرہ ہوا ہے

تلاش

موضوعات

  • اسلام (11)
  • ایڈوبی فلیش (5)
  • دلچسپ گیمز (7)
  • سیاسیات (2)
  • شعر و شاعری (10)
  • شوبی کی باتیں (27)
  • طنزومزاح (10)
  • متفرق (11)
  • مفید ویب سائٹس (2)

محفوظات

  • December 2009 (1)
  • November 2009 (1)
  • October 2009 (1)
  • September 2009 (2)
  • August 2009 (2)
  • July 2009 (1)
  • June 2009 (2)
  • May 2009 (2)
  • March 2009 (8)
  • February 2009 (5)
  • January 2009 (2)
  • December 2008 (5)
  • November 2008 (10)
  • October 2008 (1)
  • September 2008 (2)
  • August 2008 (1)
  • July 2008 (3)
  • June 2008 (1)
  • May 2008 (1)
  • April 2008 (3)
  • March 2008 (1)
  • January 2008 (6)
  • December 2007 (4)
  • November 2007 (2)
  • October 2007 (3)
  • September 2007 (14)

روابط

  • اردو سیارہ
  • اردو مجلس
  • اردو محفل
  • اردو ٹیک وینس
  • اُردو زبان میں فلیش سیکھئے!
  • جعفر کا حال دل
  • صریرِ خامۂ وارث
  • فرحان دانش
  • فرحت کیانی
  • قدیر احمد
  • ماوراء
  • محب علوی
  • مفت اردو بلاگ بنائیے!
  • کمپیوٹر پر اردو کی ترویج

شوبي ميگزين

علوی نستعلیق فونٹ ڈاؤن لوڈ کریں

صفحات

  • Help for Writing Urdu
  • میرے بارے میں
  • Urdu Fonts

میٹا

  • Login
  • تحریروں کا فیڈ
  • تبصروں کا فیڈ
March 2010
M T W T F S S
« Dec    
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  

حالیہ تحاریر

  • نیا سال 2010 مبارک ہو!
  • لا ثانیہ کے بکرے
  • ماما دے (رحیم شاہ)
  • عید مبارک!
  • کمزوروں کا تحفظ
  • تمام عالم ِ اسلام کو رمضان مبارک ہو!
  • اے پاکستانی! سوچ ذرا
  • اندازے
  • قرآن سے رشتہ توڑ دیا!
  • ناول ۔ عبداللہ

حالیہ تبصرے

  • فلیش میں اُردو متن لکھنے کا … میںشوبی
  • فلیش میں اُردو متن لکھنے کا … میںkmazizi
  • فلیش میں اُردو متن لکھنے کا … میںkmazizi
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںطارق راحیل
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںافتخار اجمل بھوپال
  • چار زبردست و یب سائٹس میںIbrahim Madni
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںاسماء پيرس
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںمحمداسد
  • لا ثانیہ کے بکرے میںشوبی
  • لا ثانیہ کے بکرے میںarifkarim
© 2007-2009 شوبی نامہ
Theme By Wired Studios, courtesy of Corvette Garage، Urdu localization by Qadeer Ahmed Rana
Valid XHTML | Valid CSS 3.0
By Word Press