شوبی نامہ

شعیب سعید شوبی کی کچھ یادیں کچھ باتیں

  • سرورق
  • Help for Writing Urdu
  • Urdu Fonts
  • میرے بارے میں

18

Dec

بش کو جوتے لگائیں!

مصنف: شوبی  موضوع: دلچسپ گیمز

اردو محفل میں م۔م۔مغل صاحب نے ’’بش کو  جوتے لگائیں‘‘ گیم پوسٹ کیا اور بعد ازاں فرمائش کی کہ اس گیم کو اردو میں بنایا جائے۔ چنانچہ گیم کا ’’اردو ورژن‘‘ پیش خدمت ہے۔ اردو ورژن میں گیم کا دورانیہ بڑھا کر 2 منٹ کر دیا ہے تاکہ ’’جی بھر‘‘ کر بش کو جوتے مارے جا سکیں۔ اس کے علاوہ چند معمولی ’’صوتی تبدیلیاں‘‘ بھی کی ہیں۔

تو پھر دیر کس بات کی ہے؟۔۔۔۔۔۔۔شروع ہو جائیے!

:lol:

اس گیم کو آف لائن کھیلنے کے لئے ڈاؤن لوڈ کریں!

5 تبصرے

16

Nov

ٹیبل ٹینس گیم

مصنف: شوبی  موضوع: دلچسپ گیمز

ایک اور گیم حاضر ِ خدمت ہے۔ ہے تو پرانا ہی مگر ابھی تک شوبی میگزین پر صرف ڈاؤن لوڈنگ کے لئے دستیاب تھا۔ اب اسے آن لائن کھیلنے کے لئے پیش کیے دے رہا ہوں۔

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا

12

Nov

مارم پیٹی گیم

مصنف: شوبی  موضوع: دلچسپ گیمز

یہ گیم بھی پرانا ہی ہے۔ مارم پیٹی تو بچپن میں آپ نے کھیلا ہی ہوگا۔ اب ’’پچپن‘‘ میں ہیں تو کیا ہوا۔ یہ گیم کھیلیں، اور اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کریں۔  :lol:

2 تبصرے

8

Nov

خرگوش ماریے!

مصنف: شوبی  موضوع: دلچسپ گیمز

یہ بھی ایک پرانا گیم ہے جسے آپ میں سے کچھ لوگ کھیل چکے ہونگے تاہم جو نہیں کھیل سکیں ہیں وہ اس موقع سے فائدہ اُٹھائیں اور اس دلچسپ گیم سے لطف اندوز ہوں۔

4 تبصرے

5

Nov

ہیلی کاپٹر گیم

مصنف: شوبی  موضوع: دلچسپ گیمز

یہ گیم نیا نہیں ہے۔ کافی عرصہ پہلے اردو محفل میں پوسٹ کر چکا ہوں۔ آج دوبارہ پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ ابھی تک یہ گیم نہیں کھیل سکے ہیں ، وہ اسے کھیل سکیں۔ تو پھر شروع ہوجائیے۔ آئندہ بھی وقتاََ فوقتاََ نئے اور پرانے گیمز پوسٹ کرتا رہوں گا۔ انشااللہ!

4 تبصرے

26

Sep

ٹام اور جیری گیم (اُردو میں)

مصنف: شوبی  موضوع: دلچسپ گیمز

ٹام اور جیری (TOM & JERRY) کارٹون تو آپ نے یقینا دیکھا ہوگا۔ آج آپ اپنے پسندیدہ کارٹون کے کرداروں کی مدد سے یہ دلچسپ فلیش گیم گھیلیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کو بہت مزا آئےگا!

نیا اضافہ
آخرکار آپ کے پُرزور اصرار پر اب اس گیم کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اب آپ کو بار بار یہاں آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور آپ انٹرنیٹ سے منقطع رہتے ہوئے اس گیم سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ آپ نیچے دیے گئے ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کرکےگیم کا انسٹالر ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرلیں۔ اہم اضافہ اس گیم میں میوزک کو آن آف کرنے کی سہولت ہے۔ فلیش پلیئر کی بھی اب آپ کو ضرورت نہیں پڑے گی!

ڈاؤن لوڈ کریں

36 تبصرے

17

Sep

اپنے پسندیدہ رنگ سے اپنی شخصیت کو پہچانیں!

مصنف: شوبی  موضوع: دلچسپ گیمز

کہا جاتا ہے کہ رنگ کسی بھی انسان کی شخصیت کے عکاس ہوتے ہیں۔مندرجہ ذیل رنگوں میں سے اگر آپ کا بھی کوئی پسندیدہ رنگ ہے تو اس کے مندرجات کا مطالعہ کر کے اپنی شخصیت کے بارے کچھ دلچسپ باتیں جانیں!۔ ۔ ۔ بعد میں اپنی رائے سے بھی ضرور آگاہ کیجئے گا!اپنی رائے میں اپنے پسندیدہ رنگ کا ذکر کرنا مت بھولیے گا!۔ ۔ ۔ شکریا!۔ ۔ ۔ ارے ہاں!۔ ۔ ۔ میں اپنا پسندیدہ رنگ تو بتانا ہی بھول گیا۔ ۔ ۔ میرا پسندیدہ رنگ سبز یعنی ہرا ہے!۔ ۔ ۔ ویسے آپ کو بتانے کا فائدہ؟۔ ۔ ۔ آپ کو تو اپنے پسندیدہ رنگ سے مطلب ہو گا۔کیوں ٹھیک ہے نا!


رنگ

سرخ (Red)
خطرے اور محبت کی علامت ہے۔سرخ رنگ پسند کرنے والے شوقین مزاج ہوتے ہیں۔زندہ دل ہوتے ہیں۔یہ لوگ آزادی کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے ہیں۔

سبز (Green)
امن کی علامت ہے۔ہرا رنگ پسند کرنے والے مہذب اور انسان دوست ہوتے ہیں۔ایسے لوگ دوسروں پر اپنی مرضی تھوپنے کی بجائے دلائل سے انھیں قائل کرتے ہیں۔ ایسے لوگ ہر کام مستقل مزاجی اور تندہی سے کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ ہمارے پیارے وطن پاکستان کے قومی پرچم کا رنگ بھی ہرا ہے۔

زرد (Yellow)
بعض لوگوں کے خیال میں زرد یعنی پیلا رنگ گہرے دُکھ اور مایوسی کی علامت ہے۔جبکہ بعض کے خیال میں یہ بہتر مستقبل کی خوشخبری دیتا ہے۔اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد میں مشکل حالات کو برداشت کرنے اور مقابلہ کرنے کی جستجو پائی جاتی ہے۔

سفید (White)
محبت اور امن کی علامت ہے۔سفید رنگ پسند کرنے والے لوگ پاکیزہ خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ان کے مزاج میں دھیماپن اور بُردباری پائی جاتی ہے۔ایسے لوگ دوسروں کے ہمدرد اور خیرخواہ ہوتے ہیں۔

کالا (Black)
سوگ کی علامت ہے۔اس رنگ کو پسند کرنے والے کسی قدر پر اسرار ہوتے ہیں۔بڑے مشکل پسند اور چالاک ہوتے ہیں۔ایسے لوگ آپ کے متعلق تو ہر بات جان جائیں گے لیکن اپنے بارے میں کچھ نہیںبتائیں گے۔ایسے لوگ کھوج لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان میں سکون نام کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی لیکن لوگوں پر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ بہت پر سکون ہیں۔

نیلا (Blue)
بڑی گہرائی اور وسعت کی علامت ہے۔اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد دوسروں پر جلد ہی اعتماد کر لیتے ہیں۔خود بھی دوسروں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاتے ۔ایسے لوگوں میں تجسّس خوب پایا جاتا ہے۔یہ لوگ گفتگو بڑی دلچسپ کرتے ہیںاور بڑے گہرے خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے لباس کا اور خود اپنا بڑا خیال رکھتے ہیں۔

نوٹ:مندرجہ بالا تمام رنگ بنیادی یا Basicرنگ ہیں ۔باقی تما م رنگ انھیں رنگوں سے مل کر بنتے ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی بھی رنگ آپ کا پسندیدہ نہیں ہے تو یہ دیکھیں کہ آپ کا پسندیدہ رنگ مندرجہ بالا کن رنگوں کا امتزاج ہے؟پھر ان رنگوں کے مندرجات کا مطالعہ کر لیں۔اس صورت میں آپ کی شخصیت دہرے رنگوں کی خصوصیات کی مالک ہوگی۔ ۔ ۔ ۔

5 تبصرے

تلاش

موضوعات

  • اسلام (11)
  • ایڈوبی فلیش (5)
  • دلچسپ گیمز (7)
  • سیاسیات (2)
  • شعر و شاعری (10)
  • شوبی کی باتیں (27)
  • طنزومزاح (10)
  • متفرق (11)
  • مفید ویب سائٹس (2)

محفوظات

  • December 2009 (1)
  • November 2009 (1)
  • October 2009 (1)
  • September 2009 (2)
  • August 2009 (2)
  • July 2009 (1)
  • June 2009 (2)
  • May 2009 (2)
  • March 2009 (8)
  • February 2009 (5)
  • January 2009 (2)
  • December 2008 (5)
  • November 2008 (10)
  • October 2008 (1)
  • September 2008 (2)
  • August 2008 (1)
  • July 2008 (3)
  • June 2008 (1)
  • May 2008 (1)
  • April 2008 (3)
  • March 2008 (1)
  • January 2008 (6)
  • December 2007 (4)
  • November 2007 (2)
  • October 2007 (3)
  • September 2007 (14)

روابط

  • اردو سیارہ
  • اردو مجلس
  • اردو محفل
  • اردو ٹیک وینس
  • اُردو زبان میں فلیش سیکھئے!
  • جعفر کا حال دل
  • صریرِ خامۂ وارث
  • فرحان دانش
  • فرحت کیانی
  • قدیر احمد
  • ماوراء
  • محب علوی
  • مفت اردو بلاگ بنائیے!
  • کمپیوٹر پر اردو کی ترویج

شوبي ميگزين

علوی نستعلیق فونٹ ڈاؤن لوڈ کریں

صفحات

  • Help for Writing Urdu
  • میرے بارے میں
  • Urdu Fonts

میٹا

  • Login
  • تحریروں کا فیڈ
  • تبصروں کا فیڈ
March 2010
M T W T F S S
« Dec    
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  

حالیہ تحاریر

  • نیا سال 2010 مبارک ہو!
  • لا ثانیہ کے بکرے
  • ماما دے (رحیم شاہ)
  • عید مبارک!
  • کمزوروں کا تحفظ
  • تمام عالم ِ اسلام کو رمضان مبارک ہو!
  • اے پاکستانی! سوچ ذرا
  • اندازے
  • قرآن سے رشتہ توڑ دیا!
  • ناول ۔ عبداللہ

حالیہ تبصرے

  • فلیش میں اُردو متن لکھنے کا … میںشوبی
  • فلیش میں اُردو متن لکھنے کا … میںkmazizi
  • فلیش میں اُردو متن لکھنے کا … میںkmazizi
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںطارق راحیل
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںافتخار اجمل بھوپال
  • چار زبردست و یب سائٹس میںIbrahim Madni
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںاسماء پيرس
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںمحمداسد
  • لا ثانیہ کے بکرے میںشوبی
  • لا ثانیہ کے بکرے میںarifkarim
© 2007-2009 شوبی نامہ
Theme By Wired Studios, courtesy of Corvette Garage، Urdu localization by Qadeer Ahmed Rana
Valid XHTML | Valid CSS 3.0
By Word Press