شوبی نامہ

شعیب سعید شوبی کی کچھ یادیں کچھ باتیں

  • سرورق
  • Help for Writing Urdu
  • Urdu Fonts
  • میرے بارے میں

16

Feb

کارٹون اسمارٹ کے مفت مگر نہایت مفید ویڈیو ٹیوٹوریلز

مصنف: شوبی  موضوع: ایڈوبی فلیش

اگر آپ فلیش اینی میشنز پسند کرتے ہیں تو کارٹون اسمارٹ ڈاٹ کام کے نام سے ضرور واقف ہونگے۔ اگر نہیں ہیں تو آپ کو واقف ہونا چاہیئے!

کارٹون اسمارٹ اصل میں فلیش، السٹریٹر، ڈریم ویور، فلیکس، آفٹر ایفیکٹس وغیرہ کے ویڈیو ٹیوٹوریلز بنانے والا ادارہ ہے۔ اس کے ویڈیو ٹیوٹوریلز نہایت اعلیٰ اور پروجیکٹ بیسڈ ہوتے ہیں۔ خاص طور پر فلیش کے ٹیوٹوریلز تو لاجواب ہوتے ہیں۔ خوش قسمتی سے کارٹون اسمارٹ ڈاٹ کام آج کل اپنے چند نہایت ہی اعلیٰ اور مفید ٹیوٹوریلز مفت مہیا کر رہا ہے۔ اچھی ویڈیو کوالٹی کے یہ ٹیوٹوریلز فلیش میں کارٹون السٹریشن اور اینی میشن سیکھنے والوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ بے شک یہ انگریزی میں ہیں مگر چونکہ ویڈیو ٹیوٹوریلز ہیں ، اس لئے صرف دیکھ کر بھی بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوز چونکہ ہائی کوالٹی میں Quick Time فارمیٹ میں مہیا کی گئیں ہیں، اس لئے حجم میں کافی زیادہ ہیں۔مگر تیز رفتار نیٹ سروس والوں کے لئے یہ کوئی مسئلہ نہیں۔ ویڈیوز چلانے کے لئے Apple Quick Time Player درکار ہو گا جو مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

دیر مت کیجئے!!!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہیں یہ ٹیوٹوریلز ہاتھ سے چلے نہ جائیں۔ ابھی کے ابھی اپنے کمپیوٹر پر اُتاریے اور فلیش میں کارٹون بنانا سیکھئے!

کارٹون اسمارٹ ٹیوٹوریلز یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں!

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا

10

Jul

اب بغیر کسی خوف کے مکمل فلیش ویب سائٹ بنائیں!

مصنف: شوبی  موضوع: ایڈوبی فلیش

ورلڈ وائڈ ویب میں فلیش کی آمد سے ہی یہ’’مفت‘‘ مشورہ دیا جاتا رہا ہے کہ اگر آپ اپنی ویب سائٹ کو سرچ انجن کے نتائج میں عمدہ مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں تو کبھی بھی مکمل فلیش ویب سائٹ نہ بنائیں یا فلیش کا استعمال کم سے کم رکھیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ فلیش مووی SWF کو درست طریقے سے انڈیکس (فہرست بنانے) کرنے کی صلاحیت فالحال سرچ انجنز نہیں رکھتے۔لیکن ٹھہریے۔۔۔۔۔۔۔۔! اب ایسا نہیں رہا!

فلیش کی موجودہ مالکن ’’ایڈوبی‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ گوگل اور یاھو کے ساتھ مل کر ایک ایسی ٹیکنالوجی کو منظر عام پر لارہی ہے جس کی بدولت اس مسئلے کا مناسب حل نکالا جا سکے گا۔ ایڈوبی نے ان دونوں سرچ انجنز کو ایسی ٹیکنالوجی فراہم کی ہے جس کی مدد سے سرچ انجنز فلیش فائل کو بھی اینڈیکس کر سکیں گے۔ سننے میں آیا ہے کہ گوگل نے تو اس ٹیکنالوجی پر کسی حد تک عمل درآمد کرنا شروع بھی کر دیا ہے اور یاھو کے لئے بھی ایسا کرنا ناگزیر ہوگا!

فالحال سرچ انجنز فلیش مووی میں موجود ساکن ٹیکسٹ یا روابط ہی اینڈیکس کر سکتے ہیں مگر ایڈوبی کو یقین ہے کہ جلد ہی فلیش مووی میں موجود ڈائنیمک مواد (جس میں ایکشن اسکرپٹ استعمال کی گئی ہو!)کو بھی انڈیکس کیا جا سکے گا۔ جس کے بعد فلیش استعمال کرنے والوں کے لئے مکمل فلیش بیسڈ ویب سائٹ بنانا ’’گھاٹے‘‘ کا سودا نہیں رہے گا کیونکہ اب ان کی مکمل فلیش بیسڈ ویب سائٹ بھی سرچ انجن میں اونچا مقام حاصل کر سکے گی!!

3 تبصرے

29

Nov

ایکشن اسکرپٹ کیا ہے؟

مصنف: شوبی  موضوع: ایڈوبی فلیش

ایکشن اسکرپٹ کیا ہے؟

What is ActionScript

ایکشن اسکرپٹ میکرومیڈیا (جو اب ایڈوبی میں ضم ہوچکی ہے) کی تخلیق ہے۔ اسے 1999 ء میں میکرومیڈیا نے فلیش 4 کے لئے تخلیق کیا تھا۔ ایکشن اسکرپٹ کا اوّلین ورژن1999 ء سے 2004 ء تک جاری رہا۔ آخرکار فلیش 8 منظر عام پر آیا۔ فلیش کے ورژن 8 کے ساتھ ہی ایکشن اسکرپٹ 2 کو متعارف کرایا گیا۔اس وقت یہی ورژن سب سے زیادہ استعمال کیا جارہا ہے۔ 2007 ء میں ایڈوبی نے میکرومیڈیا کو خرید لیا۔ حال ہی میں ایڈوبی نے فلیش CS3 (ورژن 9 ) کو متعارف کرایا ہے۔ فلیش CS3 کے ساتھ ہی ایکشن اسکرپٹ 3 کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔یہ ایکشن اسکرپٹ کی اب تک کی سب سے پیچیدہ مگر انتہائی طاقتور پروگرامنگ لینگویج ہے۔

 

ایکشن اسکرپٹ کا تعارف

 

ایکشن اسکرپٹ کا نحو(Syntax):

{ } یہ کوڈ کے اختتام کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ فلیش کو بتاتے ہیں کہ آگے کچھ نہیں اس لئے رُک جاؤ!

; یہ کسی بیان (statement) کے اختتام کو ظاہر کرتا ہے۔مثال کے طور پر آپ یوں سمجھیں کہ اردو زبان میں کسی جملے کے اختتام پر (۔) ظاہر کرتا ہے کہ جملہ ختم ہوچکا ہے۔ بالکل یہی صورتحال ایکشن اسکرپٹ کی اس علامت کی ہے!

( ) یہ کسی خاص چیز کو ظاہر کرتے ہیں۔ مثلاً کسی خاص عمل یا عدد کو۔ ۔ ۔ مثال کے طور پرذیل میں ایک مکمل ایکشن اسکرپٹ کوڈ کو ظاہر کیا گیا ہے!

on (press) {
gotoAndPlay(2);
}

ٓآئیے اس کوڈ کی تشریح کرتے ہیں:

اس کوڈ میں پہلی سطر سے مراد یہ ہے کہ جب آپ بٹن پر کلک کریں تو فلیش کوئی ’’کام‘‘ کرے (کام اگلی سطر کی تشریح میں آئے گا)۔ ۔ ۔ نوٹ کیجئے کہ لفظ ’’Press‘‘ بریکٹس کے اندر ہے ۔ اس لئے یہ ایک ایکشن یا عمل ہے۔ نوٹ کریں کہ اس کے فوراً بعد دائیں رُخ پر خمدار بریکٹ موجود ہے۔ یہ فلیش کو مطلع کررہا ہے کہ اگلی سطر میں موجود ’’کام‘‘ کے لئے تیار رہو!۔ ۔ ۔ فالحال کام کو نظرانداز کرتے ہوئے ہم آگے بڑھتے ہیں۔دوسری سطر میں موجود عدد کو ظاہر کرنے کے لئے بریکٹس کو استعمال کیا گیا ۔ ۔ ۔ اور سیمی کالن کو جملے کے اختتامیہ کے طور پر استعمال کیا گی ہےا۔ ۔ ۔ اسی طرح بائیں رُخ پر خمدار بریکٹ ظاہر کر رہا ہے کہ کوڈاختتام پزیر ہو گیا ہے۔

ڈاٹ سنٹیکس (Dot Syntax):ایکشن اسکرپٹ میں ہم نقطے یا dot کو کسی چیز کی خصوصیات (Properties) سے علیحدہ کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پرذیل کی مثال دیکھئے:

_root.car
_root سے مراد فلیش کا Main Timeline ہے۔ ۔ ۔ اور car سے مراد مین ٹائم لائن میں موجود مووی کلپ ہے جس کا نام (Instance Name)’’car‘‘ ہے(قوسین کے بغیر!)۔ ۔ ۔ آسان لفظوں میں یوں سمجھئے کہ فلیش کو حکم دیا جا رہا ہے کہ مین ٹائم لائن میں موجود مووی کلپ جس کا نام ’’car‘‘ ہے، سے رابطہ کرو!

بیانات (Statements):
یہاں بیانات سے مراد سیاسی بیانات نہیں ہیں جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے سیاستدان دیا کرتے ہیں!۔ ۔ ۔ بلکہ یہاں بیان سے مراد وہ ہدایت ہے جس پر عمل کرنے کو کہا جارہا ہے۔ ایکشن اسکرپٹ میں ایک بیان سے لے کر کئی بیانات ہوسکتے ہیں۔ ۔ ۔ فلیش پلیئر بیانات کو اوپر سے نیچے کی طرف پڑھتا ہے ۔ ۔ ۔ مگر آپ’’اگر بیانات‘‘ ( if statement) اور ’’چکر‘‘ (loop) کی مدد سے اس ترتیب کو اُلٹ بھی سکتے ہیں!

دلائل (Arguments):
دلیل سے مراد ویلیو ہے جو کسی عمل یا فعل سے متعلق ہو۔ ۔ ۔ مثال کے طور پراس کوڈ کو یاد کیجئے جس کا ذکر اوپر گزرا ہے۔

on (press) {
gotoAndPlay(2);
}

کوڈ کی تشریح کرتے ہوئے ہم نے دوسری سطر میں موجود gotoAndPlay کو نظر انداز کردیا تھا۔ اب ہم انکشاف کرتے ہیں کہ یہ ایکشن اسکرپٹ میں ’’دلیل‘‘ کہلاتا ہے ۔ دلیل کی ویلیو بصورت حروف بھی ہوسکتی ہے اور بصورت ا عداد (expressions) بھی۔ ۔ ۔ حرفی ویلیوکوInverted Commas(” “) کے اندر رکھا جائیگا اور عددی ویلیو کو ان کے بغیر!۔ ۔ ۔ مثال ملاحظہ کریں:

on (press) {
gotoAndStop(”Scene 2″, 1);
}

اس مثال میں Scene 2” ” ایک حرفی ویلیو ہے اور ۔” ” کے اندر رکھی گئی ہے۔ ۔ ۔ 1 ایک عددی ویلیو ہے اس لئے ان کے بغیر ہے۔ ۔ ۔ !

آراء (Comments):
اگر آپ اپنے کوڈ کی تشریح کرنا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں اس کوڈ کا مصرف یاد رکھ سکیں تو اپنے کوڈ میں آراء کا استعمال ضرور کیجئے!۔ ۔ ۔ فلیش پلیئر فلیش مووی کو چلاتے وقت آراء کو نظر انداز کر دیتا ہے چنانچہ آراء کا کوڈ پر کوئی برا اثر نہیں پڑتا!۔ ۔ ۔ ایک اسکرپٹ میں آراء کو اس طرح لکھا جاتا ہے:

// This is a single line comment.
/* This is a multi line comment */

چنانچہ اگر آپ ایک سطر پر مشتمل رائے لکھنا چاہتے ہیں تو اوپر والی مثال کے مطابق رائے لکھیں اور اگر آپ ایک سے زائد سطور پر مشتمل رائے لکھنا چاہتے ہیں تو نیچے والی مثال کے مطابق رائے لکھیں۔

اختتام:
اس طرح ایکشن اسکرپٹ پر یہ مختصر سا مضمون اپنے اختتام کو پہنچا۔ اُمید ہے اس چھوٹے سے ایکشن اسکرپٹ کے تعارف سے کم از کم آپ یہ ضرور جان گئے ہوں گے کہ فلیش میں ایکشن اسکرپٹ کا کردار کیا ہے؟۔ ۔ ۔ اور ایکشن اسکرپٹ آخر کیا بلا ہے؟ ۔ ۔ ۔ انشاء اللہ کسی روز فلیش کے مزیدکسی نئے مضمون کے ساتھ حاضر ہونگا۔ ۔ ۔ فی امان اللہ!


4 تبصرے

14

Sep

فلیش میں اُردو متن لکھنے کا واحد مفت سافٹ ویئر

مصنف: شوبی  موضوع: ایڈوبی فلیش

تمہید:
میکرومیڈیا یا ایڈوبی فلیش دائیں سے بائیں لکھے جانے والے یونی کوڈ فونٹس کو سپورٹ نہیں کرتا۔ جس کی وجہ سے ہمیں ان پیج سے اُردو ٹیکسٹ فلیش میں امپورٹ کرنا پڑتا ہے۔ ان پیج کا ٹیکسٹ فلیش میں بطور شکل shape درآمد ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے فلیش کی فائل کا حجم کافی بڑھ جاتا ہے۔ کچھ اُردو سافٹ وئیرز موجود ہیں جن کی مدد سے ہم اُردو ٹیکسٹ فلیش میں بطور ٹیکسٹ ہی امپورٹ کر سکتے ہیں مگر وہ مفت دستیاب نہیں ہیں۔

اُردو نگار:
مگر ایک سافٹ ویئر ایسا بھی ہے جو ناصرف یہ کہ فلیش میں اُردو ٹیکسٹ بطور ٹیکسٹ ہی امپورٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے، بلکہ یہ مفت بھی دستیاب ہے۔ اس سافٹ وئیر کا نام ہے اُردو نگار!


اُردو نگار

جی ہاں!۔۔۔۔۔میں جانتا ہوں کہ یہ سافٹ ویئر نیا نہیں ہے۔ مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بہت کم لوگ اس کا استمعال فلیش میں کرنے سے واقف ہیں۔ اگر آپ اس سافٹ ویئر کا “بے دریغ“ استعمال فلیش میں دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں!سافٹ وئیر کا حصول:
اس سافٹ ویئر کا حصول انٹرنیٹ پر آج کل شاید کافی مشکل ہے۔ کیونکہ نسیم امجد صاحب جنھوں نے یہ سافٹ ویئر تخلیق کیا تھا، ان کی ویب سائٹ شاید “گم“ ہو گئی ہے۔ اسی مشکل کو سامنے رکھتے ہوئے ، میں نے آپ کے لئے یہ سافٹ ویئر اپلوڈ کیا ہے۔
اُردو نگار ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں پر کلک کریں!فلیش میں اُردو نگار کی مدد سے ٹیکسٹ اینٹر کرنا
اس کا طریقہ استعمال تو آپ اس سافٹ وئیرکی ہیلپ سے ہی سیکھ لیں گے۔ میرے اس دھاگے کا مقصد تو فلیش میں اس کا استعمال ہے لہٰذا اس کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں!

1۔ اُردو نگار میں ٹیکسٹ ٹائپ کریں۔(افسوس یہ سافٹ وئیر ء والے الفاظ درست ٹائپ نہیں کر پاتا۔ یا اگر کر سکتا ہے تو مجھے اس کا علم نہیں۔ براہِ مہربانی آپ میں سے کوئی حمزا (ء) کا استعمال اُردو نگار میں جانتا ہے تو ضرور بتائے!)

2۔ اب ٹیکسٹ کلپ بورڈ میں کاپی کر لیں۔ (Ctrl+C)

3۔ اب فلیش پروگرام کھولیں اور ٹیکسٹ ٹول منتخب کریں۔

4۔ اسٹیج یا ڈاکیومنٹ میں کہیں بھی ٹیکسٹ ٹول کی مدد سے ایک بار کلک کریں اور پیسٹ (Ctrl+V) کر دیں۔

5۔ لیجئے اُردو ٹیکسٹ کامیابی کے ساتھ فلیش میں امپورٹ ہو گیا ہے اور ہاں یہ واقعی ٹیکسٹ ہی ہے اور ان پیج کی طرح آپ کی فلیش مووی کو بھاری بھی نہیں کرے گا!

11 تبصرے

1

Sep

ایڈوب/میکرومیڈیا فلیش کا تعارف

مصنف: شوبی  موضوع: ایڈوبی فلیش

جوں جوں انٹرنیٹ کی دنیا خصوصاََ ورلڈ وائڈ ویب (W W W) ترقّی یافتہ ہوتی جا رہی ہے، توں توں ساکت اور ساکن ویب سائٹس کی جگہ متحرک (dynamic) ویب سائٹس منظرِعام پر آرہی ہیں جو نہ صرف ہلتی جھلتی ہیں بلکہ ناچتی اور گاتی بھی ہیں! اگر آپ ملٹی میڈیا سےبھرپور ویب سائٹس تخلیق کرنا چاہتےہیں،جن میں vectorاور bitmapدونوں اقسام کےگرافکس شامل ہوں،MP3 میوزک بھی موجود ہو، متحرک ایفیکٹس یا Animationsبھی ہوں، فارمز کےذریعےاس میں Interactivity کی بھی سہولت موجود ہو، یہاں تک کہ اس میں ویڈیو فائلز بھی شامل کی گئی ہوں تومیکرومیڈیا فلیش ایک ایسا زبردست اور ہرفن مولا(Versatile)قسم کا سافٹ ویئر یا پروگرام ہےجو مندرجہ بالا تمام اُمور بخوبی اور احسن طریقےسےانجام دےسکتا ہے۔ اس مضمون میں ہم اس انتہائی مفید سافٹ ویئر کی اہم خصوصیات کےبارےمیں جانیں گے!


ایڈوب/میکرومیڈیا فلیش

-:خصوصیات:-

١۔Vector گرافکس : فلیش ایک vector-basedپروگرام ہے۔ vectorگرافکس کو تخلیق کرنےکےلیےکمپیوٹر کو کسی بھی objectکا سائز، شکل،رنگ،آئوٹ لائن اور اسکرین پر اس کی پوزیشن کو یاد رکھنےکےلیےریاضی کی مساوات (Equations)کو پیشِ نظر رکھنا ہوتا ہے۔یہ گرافکس resolution independent ہوتےہیں ، جس کا مطلب یہ ہےکہ اگر ہم کسی vector گرافک کوبڑا بھی کر لیں تواس سےاس کےسائز یا کوالٹی پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

٢۔ فائل کا سائز نہایت کم: اگر آپ فلیش پر نہایت پیچیدہ یا ملٹی میڈیا سےبھرپور کوئی تخلیق جیسےگیم، ویب سائٹ یا کوئیpresentation بھی بنائیں ،پھر بھی اس کا سائز نہایت کم ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ آپ فلیش میں جس فائل پر کام کررہےہوتےہیں یعنی پروجیکٹ فائل(.fla)، اس میںتوتمام عناصر جیسےگرافکس، سائونڈ فائلز، ویڈیوز وغیرہ اپنےاصل فائل سائز کےساتھ موجود ہوتےہیں مگر جب فلیش اُن کا آئوٹ پٹ یعنی فائنل فائل(.swf) تخلیق کرتا ہےتو اس میں موجود تمام عناصر کو سکیڑ(reduce) دیتا ہےاور MP3فائلز، bitmapگرافکس اور ویڈیوز کو کمپریس کردیتا ہے۔ اس کےعلاوہ اس تخلیق میں جو بھی عنصر ایک سےزیادہ بار استعمال ہوا ہوتا ہے،فلیش کو وہاں صرف اس کا حوالہ یا Instanceیاد رکھنا پڑتا ہےجسےفلیش کی زبان میں Symbolکہتےہیں۔اس کےنتیجےمیں مجموعی فائنل فائل(.swf)کا سائز حیرت انگیز طور پر نہایت کم ہوجاتا ہے۔

٣۔پوری فائل ایک ساتھ لوڈ: اگر بہت زیادہ ملٹی میڈیا عناصر کےاستعمال سےفائل کا سائز زیادہ بھی ہوجائےپھر بھی فکر کی کوئی بات نہیں!کیونکہ فلیش ہمیں Streamingکی سہولت بھی دیتا ہے۔مثلاََ آپ نےفلیش میں بنی ویب سائٹس میں دیکھا ہوگا کہ سائٹ کےلوڈ ہونےسےپہلی?Loading…Please Wait!?جیسےالفاظ لکھےہوئےنظر آتےہیں جسےpreloaderکہتےہیں۔جیسےہی ویب سائٹ پوری لوڈ ہو جاتی ہےیہ الفاظ غائب ہوجاتےہیں اور آپ اس کےبعد پوری ویب سائٹ بغیر کسی انتظار کےملاحظہ کر سکتےہیں۔اس سےآپ مزید انتظار کےجھنجھٹ سےبھی بچ جاتےہیں اور ویب سائٹ سےبھرپور لطف اندوز بھی ہوسکتےہیں۔

٤۔ویب برائوزرز کی جنگ کا خاتمہ: کئی HTMLکوڈز اور جاوا اسکرپٹس مختلف ویب برائوزرز میں مختلف behaveکرتےہیں۔ چنانچہ ویب ڈیویلپر کو اس بات کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہےکہ وہ جو ویب پیج تخلیق کر رہا ہےوہ IE،Netscape،Operaاور اب Firefoxوغیرہ میں یکساں نظر آئی۔مگر ایسا کرنا کافی دشوار ہوتا ہے۔ مگر جب ہم فلیش میں ویب سائٹ تخلیق کرتےہیں تو ہمیں ایسی کوئی فکر نہیں ہوتی۔کیونکہ فلیش کا اپنا ایک علیحدہ اور منفرد plug-inہوتا ہےجو برائوزر کو خصوصی سہولیات مہیّا کرتا ہے۔ فلیش میں جو بھی اور جیسی بھی تخلیق کی جائےگی وہ ہر برائوزر ،خواہ وہ کسی بھی ورژن کا ہو،ایک سی یا یکساں نظر آئےگی۔


ایڈوب/میکرومیڈیا فلیش پلیئر

٤۔ویب برائوزرز کی جنگ کا خاتمہ: کئی HTMLکوڈز اور جاوا اسکرپٹس مختلف ویب برائوزرز میں مختلف behaveکرتےہیں۔ چنانچہ ویب ڈیویلپر کو اس بات کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہےکہ وہ جو ویب پیج تخلیق کر رہا ہےوہ IE،Netscape،Operaاور اب Firefoxوغیرہ میں یکساں نظر آئی۔مگر ایسا کرنا کافی دشوار ہوتا ہے۔ مگر جب ہم فلیش میں ویب سائٹ تخلیق کرتےہیں تو ہمیں ایسی کوئی فکر نہیں ہوتی۔کیونکہ فلیش کا اپنا ایک علیحدہ اور منفرد plug-inہوتا ہےجو برائوزر کو خصوصی سہولیات مہیّا کرتا ہے۔ فلیش میں جو بھی اور جیسی بھی تخلیق کی جائےگی وہ ہر برائوزر ،خواہ وہ کسی بھی ورژن کا ہو،ایک سی یا یکساں نظر آئےگی۔


٭۔ ۔ ۔ ٭

فلیش کے بارے میں مزید جانئے

5 تبصرے

تلاش

موضوعات

  • اسلام (11)
  • ایڈوبی فلیش (5)
  • دلچسپ گیمز (7)
  • سیاسیات (2)
  • شعر و شاعری (10)
  • شوبی کی باتیں (27)
  • طنزومزاح (10)
  • متفرق (11)
  • مفید ویب سائٹس (2)

محفوظات

  • December 2009 (1)
  • November 2009 (1)
  • October 2009 (1)
  • September 2009 (2)
  • August 2009 (2)
  • July 2009 (1)
  • June 2009 (2)
  • May 2009 (2)
  • March 2009 (8)
  • February 2009 (5)
  • January 2009 (2)
  • December 2008 (5)
  • November 2008 (10)
  • October 2008 (1)
  • September 2008 (2)
  • August 2008 (1)
  • July 2008 (3)
  • June 2008 (1)
  • May 2008 (1)
  • April 2008 (3)
  • March 2008 (1)
  • January 2008 (6)
  • December 2007 (4)
  • November 2007 (2)
  • October 2007 (3)
  • September 2007 (14)

روابط

  • اردو سیارہ
  • اردو مجلس
  • اردو محفل
  • اردو ٹیک وینس
  • اُردو زبان میں فلیش سیکھئے!
  • جعفر کا حال دل
  • صریرِ خامۂ وارث
  • فرحان دانش
  • فرحت کیانی
  • قدیر احمد
  • ماوراء
  • محب علوی
  • مفت اردو بلاگ بنائیے!
  • کمپیوٹر پر اردو کی ترویج

شوبي ميگزين

علوی نستعلیق فونٹ ڈاؤن لوڈ کریں

صفحات

  • Help for Writing Urdu
  • میرے بارے میں
  • Urdu Fonts

میٹا

  • Login
  • تحریروں کا فیڈ
  • تبصروں کا فیڈ
March 2010
M T W T F S S
« Dec    
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  

حالیہ تحاریر

  • نیا سال 2010 مبارک ہو!
  • لا ثانیہ کے بکرے
  • ماما دے (رحیم شاہ)
  • عید مبارک!
  • کمزوروں کا تحفظ
  • تمام عالم ِ اسلام کو رمضان مبارک ہو!
  • اے پاکستانی! سوچ ذرا
  • اندازے
  • قرآن سے رشتہ توڑ دیا!
  • ناول ۔ عبداللہ

حالیہ تبصرے

  • فلیش میں اُردو متن لکھنے کا … میںشوبی
  • فلیش میں اُردو متن لکھنے کا … میںkmazizi
  • فلیش میں اُردو متن لکھنے کا … میںkmazizi
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںطارق راحیل
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںافتخار اجمل بھوپال
  • چار زبردست و یب سائٹس میںIbrahim Madni
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںاسماء پيرس
  • نیا سال 2010 مبارک ہو! میںمحمداسد
  • لا ثانیہ کے بکرے میںشوبی
  • لا ثانیہ کے بکرے میںarifkarim
© 2007-2009 شوبی نامہ
Theme By Wired Studios, courtesy of Corvette Garage، Urdu localization by Qadeer Ahmed Rana
Valid XHTML | Valid CSS 3.0
By Word Press