پاکستان کے شہر کراچی میں مفت راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے سولہ خواتین ہلاک ہو گئی ہیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی میں واقع کھوڑی گارڈن میں جو کہ جوڑیا بازار میں واقع ہے، مفت راشن کی تقسیم کی جا رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق لوگوں کے رش کی وجہ سے حبس ہو گیا جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور چودہ خواتین ہلاک ہوگئیں۔ مزید۔۔۔۔
اب نبی کریم ﷺ کی دو احادیث مبارکہ ملاحظہ فرمائیں۔
ایک سیاہ فام غریب شخص مسجد میں جھاڑو لگایا کرتا تھا۔ اس کا انتقال ہو گیا تو صحابہ نے اس کی تدفین کر دی۔
ایک دن رسول اللہ ﷺ نے اسے موجود نہ پایا تو اس کے بارے میں دریافت فرمایا۔ لوگوں نے کہا کہ وہ تو فوت ہو گیا۔
آپ ﷺ نے فریایا؛
مجھے اطلاع کیوں نہیں دی؟
راوی کا بیان ہے کہ لوگوں نے اس کے انتقال کو ایک معمولی واقعہ سمجھتے ہوئےآپ ﷺ کو اطلاع نہ دی تھی۔
آپ ﷺ نے فرمایا؛
مجھے اس کی قبر بتلاؤ، لوگوں نے قبر بتلائی۔ آپ نے قبر پر پہنچ کر اس کی نماز جنازہ ادا کی۔
(حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ۔۔۔۔۔۔۔۔مسلم۔ کتاب الجنائر۔ح۔2215 )
حضرت مصعب بن سعد رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا؛
تمہیں ضعیفوں اور کمزوروں کی وجہ سے ہی اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد اور روزی ملتی ہے۔
(بخاری۔ح۔2896 )


اس موضوع سے متعلق مزید تحریریں۔۔۔
ابھی تک 6 قارئین نے تبصرہ کیا ہے
Mashallaha Jazak Allah
يہ افسوس ناک واقعہ ہمارے ملک میں نام نہاد رائج نظام (جس ميں ’امير‘ روز بہ روز ’امير تر‘ اور غريب ’غريب تر سے غريب ترين‘ ہوتے جارہے ہیں) کے بدترين نتائج کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارے حکمران ملک کی خوشحالی کے جو بلند بلند دعوے کرتے ہيں، ان سے بھی پردہ اٹھاتا ہے۔
آپ کو عید مبارک ہو
خیر مبارک فرحان!
agar is waqt tamam muslman yeh hadith sharif samnay rakhty hooay apni zindgi ka faisla kar lain to ye dunya jannat bun jai gee.
درست کہا آپ نے الیاس۔ پر کاش ہم ان احادیث پر عمل بھی کریں!
براہِ کرم اس تحریر پر اپنی قیمتی رائے دینا مت بھولئے۔ شکریہ!
توجہ فرمائیے ۔ اگر آپ کا تبصرہ ابھی تک شائع نہیں ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ منتظم نے آپ کے تبصرے کی اشاعت کی اجازت نہیں دی ہے ۔