سب سے پہلے تو اس بلاگ پر آنے والے ہر وزیٹر کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو! نئے سال 2009 کی آمد کے موقع پراردو کے چاہنے والوں اور خاص طور پر بچوں کے لئے نئے سال کا تحفہ پیش خدمت ہے۔

ایک گزارش: اگر ممکن ہو سکے تو براہ ِ کرم اسے اپنے بلاگ اور ویب سائٹ پر ضرور لگائیے تاکہ زیادہ سے زیادہ اردو کے چاہنے والوں کو اسے دیکھنے کا موقع مل سکے۔ بہت شکریہ!
یوٹیوب کوڈ:
http://www.youtube.com/watch?v=t6XZo5dZ7eM


اس موضوع سے متعلق مزید تحریریں۔۔۔
ابھی تک 11 قارئین نے تبصرہ کیا ہے
عمار نے منظر نامہ کی نئی تھیم میں ویڈیو کی گنجائش رکھی ہے، امید ہے وہاں یہ پروموٹ کی جائیگی۔
اف! انتہا ہے طلم کی شوبی بھائی. اگر وہ معصوم بچہ کھیلنے کے لیے اپنے گھر سے نکل ہی آیا تھا تو ایک تو آپ نے اس کو جھاڑو سے مارا اور پھر بلی کو کھلا دیا؟ ہاہاہا
السلام علیکم شوبی!

بہت خوب۔ آپ لوگوں کی محنت نظر آ رہی ہے ماشاٗاللہ۔ عمار اور فاطمہ نے بھی بہت اچھے انداز میں گایا ہے۔میری طرف سے شاباش بھی اور مباکباد بھی
آئندہ پراجیکٹس کے لئے بہت سی نیک خواہشات
میں بھی پہلی ہی فرصت میں لگاتی ہوں اپنے بلاگ پر انشاٗاللہ
ساجد اقبال: جی ساجد۔ میں نے دیکھا ہے۔ عمار نے اس ویڈیو کو منظر نامہ میں
شامل کر دیا ہے۔ آپ کا بھی شکریہ رائے دینے کے لئے!
آن لائن اخباری رپورٹر: میں نے تو خالی چھاڑو ماری تھی جناب! باقی کام تو بلی
نے کیا ہے۔ مجھ پر کیوں ناراض ہوتے ہیں۔ بلی کی خبر لیں نا!
فرحت کیانی: وعلیکم السلام!
بہت شکریہ اس قدر حوصلہ افزائی کا اور بڑی نوازش اس ویڈیو کی پروموشن
کیلئے!
[…] بچوں کے لئے اردو اینی میشنز کے بارے میں ہے۔ عمار اور شعیب سعید شوبی نے دوسری نظم بھی بہت ہی خوب پیش کی ہے ماشاءاللہ میں […]
شوبی! میں شروع ہی سے آپ کے کام کے معیار کا معترف رہا ہوں اور یہ متحرک کلپ آپ کی مہارت کا ثبوت ہے۔
ویسے کیا آپ پیشہ وارانہ طور پر یہ کام کرنا چاہیں گے؟ جس میں اسی طرح کی چھوٹی موٹی نظموں اور کہانیوں پر ایسی ہی اینی میشن بنائی جائے؟
لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کے شوبی بھائی آپ جھارو پکڑ کے کر کیا رہے تھے؟ ہاہاہا
ابو شامل: بہت بہت شکریہ ابوشامل بلاگ پر خوش آمدید!
آپ کی اس حوصلہ افزائی سے بہت خوشی ہوئی۔ یہ اینی میشنز تو میں بطور مشغلہ بنا
لیتا ہوں۔ کبھی انھیں پیشہ وارانہ طور پر کرنے کا سوچا نہیں ہے۔ نا ہی میں اپنی
اینی میشنز کو فالحال ’’پیشہ وارانہ‘‘ سمجھتا ہوں۔ اور مجھے ان میں موجود خامیوں کا
بخوبی احساس ہے۔ ابھی تو میں خود سیکھنے کے مراحل سے گزر رہا ہوں۔ تاہم
چونکہ ملٹی میڈیا وغیرہ سے مجھے شروع ہی سے بہت شغف ہے،اس لئے اگر
مجھے موقع ملے گا تو کیوں نہیں ضرور!!!۔۔۔۔
آن لائن اخباری رپورٹر: آپ غلط سمجھ رہے ہیں بھائی جان!۔۔۔ابھی تو اس ’’دور ِ
آزمائش‘‘ میں کافی وقت باقی ہے!۔۔۔ہاہاہاہا!
شوبی! معذرت کہ مجھے بہت دنوں بعد آج یاد آیا کہ میں آپ کے بلاگ پر ایک پیغام چھوڑ کر گیا تھا۔ جواب کی امید لیے آیا تو آپ کا حوصلہ افزا جواب پا کر دلی مسرت ہوئی۔ میں اس سلسلے میں ایک دو متعلقہ افراد سے مل کر پھر آپ سے بات کروں گا۔
کوئی بات نہیں۔۔۔۔!
براہِ کرم اس تحریر پر اپنی قیمتی رائے دینا مت بھولئے۔ شکریہ!
توجہ فرمائیے ۔ اگر آپ کا تبصرہ ابھی تک شائع نہیں ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ منتظم نے آپ کے تبصرے کی اشاعت کی اجازت نہیں دی ہے ۔